ٹی آر ایس حکومت پر عوام کے بھروسہ کا ادعا

آرمور:28؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزراء جوگو رامنا اور اندرا کرن ریڈی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے گذرتے ہوئے انہوں نے تھوڑی دیر آرمور میں توقف کرتے ہوئے رکن اسمبلی جیون ریڈی کے مکان میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورنگل پارلیمانی ضمنی انتخابات  میں ٹی آرایس پارٹی امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ٹی آرایس حکومت پر عوام نے مزید ذمہ داری ڈالی ہے ۔ گذشتہ متحدہ ریاست میں 60 برسوں میں نہ ہونے والی ترقی وزیر اعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں 60ماہ میںانجام دئیے جانے کا بھروسہ دیا ۔عوام نے یہ ثابت کیاکہ سنہرا تلنگانہ صرف کے سی آر کی قیادت میں تعمیر ہوگا۔ اس موقع پر دونوں وزراء کے علاوہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی گورنمنٹ وہپ نلیلا اودالو اور دیگر ٹی آرایس قائدین موجود تھے۔