کتھلا پور ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دلت افراد کو تین ایکر اراضی تقسیم کسانوں کو ایک لاکھ تک کے قرض کے معاف کرنے ، مکانات کی تعمیر جیسے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ٹی آر ایس حکومت یکسر ناکام ہوگئی ہے ۔ جناب ٹی انجیا ، جناب عظیم ، گوپال ریڈی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی جو سنہری تلنگانہ کی تعمیر کرنے کا بلند بانگ دعوی کر کے زرعی اغراض کیلئے برقی سربراہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کسانوں کی خودکشی کی ذمہ داری ٹی آر ایس پارٹی پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب کے سی آر پر کسانوں کی خودکشی کے کچھ بھی اثر نہیں پڑرہا ہے اور وہ غریبوں کی زندگی سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت سے عوام کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔