سنگاریڈی میں کانگریس کی انتخابی مہم ، سنیتا لکشمی ریڈی ، دامودر راج نرسمہا کا خطاب
سنگاریڈی /9 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پارلیمانی حلقہ میدک کے ضمنی انتخابات میں سنگاریڈی کے محلہ راجم پیٹ ، بابا نگر ، اصطبل روڈ و دیگر وارڈس میں کانگریس پارٹی امیدوارہ سنیتا لکشما ریڈی ، دامودھر راج نرسمہا سابق نائب وزیر اعلی ، ہنمنت راؤ ، ایم پی ، سمپت کمار رکن اسمبلی عالم پور ، ایم اے فہیم قائد کانگریس ، شیخ صابر صدر ٹاون کانگریس ، گووردھن نائیک وائس چیرمین بلدیہ ، مسیح الدین منو ، قطب الدین ، امیر بیگ ، معراج خان ہاشمی ، اجو ، نواز الدین ، محمد مختار کرشنا کونسلر ، محمد فیاض خان و دیگر قائدین و کارکنان کے ہمراہ انتخابی مہم چلائی اور گھر گھر گھومتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی امیدوارہ سنیتا لکشماریڈی کو اپنا قیمتی ووٹ دیتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی ۔ بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ کسانوں کو 9 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے برقی سربراہی میں کئی مرتبہ کٹوتی کرتے ہوئے کسانوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔ ہر اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ ایکر اراضی کو قابل کاشت بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے ۔ مسلم تحفظات دینے کا وعدہ کیا لیکن کے سی آر وزیر اعلی 12 فیصد مسلم تحفظآت کی فراہمی کس طرح کریں گے ابھی تک واضح نہیں کیا ڈاکرا خواتین کو قرضہ بھی جاری نہیں کئے گئے ۔ ریاست تلنگانہ میں برسر اقتدار ٹی آر ایس حکومت کہیں بھی کسی قسم کے فلاحی و ترقیاتی کام انجام نہیں دئے ۔ طلباء و طالبات کیلئے فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپس کی اجرائی ضروری ہے ۔ کانگریس دور حکومت میں عوام کو راشن کارڈ پر راشن کی اجرائی ، طلباء کو اسکالرشپس اور عوام کو بنیادی سہولتیں کو آسانی سے فراہم کئے گئے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کروڑہا روپئے کے قرضہ جات جاری کئے گئے ۔ انہوں نے حلقہ پارلیمان میدک کے ضمنی انتخابات میں امیدوارہ سنیتا لکشما ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔