ٹی آر ایس حکومت میں عوامی مسائل یکسر نظرانداز

جگتیال میں تلگو دیشم قائد ایل رمنا کی پریس کانفرنس
جگتیال۔ 22 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی صدر تلگو دیشم تلنگانہ مسٹر ایل رمنا نے آج جگتیال میں اپنی رہائش گاہ منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہوسکے۔ اہم مسائل کو چھوڑ کر کمیشن حاصل ہونے والی اسکیموں کو روبہ عمل لانے کا الزام لگایا۔ ایک لاکھ ملازمتیں، روزگار کے مواقع، دلت طبقہ کو 3 ایکڑ اراضی، غریب بے گھر افراد کو دو بیڈ روم کا مکان، زیرالتواء پراجیکٹس کی عاجلانہ تعمیر کیا جائے گا۔ صرف ٹی آر ایس پارٹی کو مستحکم کرنے کی فکر کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے صرف سیاسی انتقام لینے کیلئے ہی ریونت ریڈی کو پھنسانے کا الزام لگایا تاکہ اسمبلی اور باہر حکومت کے خلاف آواز اٹھانے والا نہ ہو۔ اگر ریونت ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرنا تھا تو پہلے ہی دن کیوں نہیں کیا۔ اے سی بی کے نام پر کے سی آر کی جانب سے رچائی گئی سازش کا الزام لگایا۔ تلگو دیشم پارٹی کا قیام اور اقتدار میں آنے کے بعد سماجی انصاف قانون حق اس کا نصب العین تھا۔ تلگو دیشم کے اقتدار سے عوام کو انصاف کا حق ملا۔ انہوں نے ٹی آر ایس کے ایک سالہ دور حکومت کی کارکردگی پر طنزیہ ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل نظرانداز مثال پیش کرتے ہوئے کیا کہ ’’آیا رام گیا رام‘‘ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کے سی آر پر کسان دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا کا الزام لگایا اور انہوں نے کے سی آر اور وائی ایس جگن کو خفیہ ساز باز کا الزام لگایا۔ صرف تلنگانہ ریاست سے مستحکم تلگو دیشم کے خاتمہ کیلئے کے سی آر پر ممکنہ سازش کا الزام لگایا۔ کے سی آر، دلت، مادیگا، مالا اور خواتین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ اس موقع پر تلگو دیشم قائدین ٹاؤن پریسیڈنٹ بالے شنکر، وی ملیشم، راشد احمد، محمد کبیر الیکٹریشن، اصغر محمد خان، اصغر شاہ، ریحان اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔