بھیمگل ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موڑتار ایم آر او آفس پر کانگریس پارٹی کی جانبس ے خشک سالی سے نمٹنے میں ریاستی حکومت کی ناکامی کے خلاف مہا دھرنا منظم کیا گیا ۔ اس احتجاجی دھرنے سے سابق بالکنڈہ رکن اسمبلی انیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نظام آباد کے اسمبلی حلقہ بالکنڈہ کے منڈلس موڑتار ،کمر پلی ، ویلپور ، بھیمگل ، بالکنڈہ کو خشک سالی سے متاثر قرار دینے کے باوجود حکومت نے عوام اور کسانوں کو راحت پہنچانے ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے ۔ حکومت تلنگانہ کے پراجکٹوں کی ری ڈیزائن کے نام پر عوامی فنڈز کا بے جا تصرف ، دھاندلیوں ، بے قاعدگیوں میں ملوث ہے ۔ ری ڈیزائن کے نام پر ضلع نظام آباد کو کافی نقصان ہوگا ۔ 40 ایکڑ بالکنڈہ کو پرانہینا ، چیوڑلہ کے ذریعہ SRSPپوچم پہاڑی کے سری رام ساگر کنال کو 20 سے 30 ٹی ایم سی پانی سے 3 لاکھ ایکڑ سیراب کیا جارہا تھا ۔ انتخابات کے موقع پر عوام سے کئیگ ئے کسی بھی وعدہ کو چیف منسٹر کے سی آر نے آج تک پورا نہیں کیا ہے ۔ عوام نے بھروسہ کر کے ٹی آر ایس پارٹی کو اقتدار میں لائی مگر ٹی آر ایس حکومت میں بدعنوانیاں عروج پر ہیں ۔ موڑتار منڈل خود رکن اسمبلی کے موضع وپیچر سے دن رات غیرقانونی ریتی کی سربراہی جارہی ہے ۔ رکن اسمبلی کا بھائی ان کاموں میں ملوث ہیں ۔ کنال سے ریتی نکالنے سے پانی کی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ کسان پریشان ہیں ۔ انہوں نے سخت انتباہ دیا کہ ٹی آر ایس قائدین من مانی کرتے ہوئے عوام پر ظلم کررہے ہیں مگر کانگریس پارٹی ہر وقت عوام کا ساتھ دیں گی ۔ آنے والے انتخابات 2019 میں کانگریس پارٹی مرکز اور ریاست میں اقتدار حاصل کرئیں گی جس کی پارٹی قائدین کو نچلی سطح سے کام کرنا ہوگا ۔ اس دھرنے میں مائناریٹی نائب صدر شیخ احمد حسین ، صدر منڈل شیو کمار ، وارڈ ممبر نوید ، ایم پی ٹی سی ایر گنٹلہ اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔