ٹی آر ایس حکومت ملک میں بدعنوانیوں میں سرفہرست

جگتیال میں تلگودیشم ریاستی صدر ایل رمنا کی پریس کانفرنس

جگتیال ۔ 6 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلگو دیشم ریاستی صدر مسٹر ایل رمنا نے آج صبح اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کی منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت چیف منسٹر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں تلنگانہ عوام کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ،علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے یہاں کی عوام کے ساتھ انصاف ہوگا اس امید کے ساتھ 14سال تحریک میں آگے رہنے والے کے سی آرپر بھروسہ کرکے انہیں اقتدارحوالے کیا ،انتخابات سے قبل کے سی آر نے جو عوام سے وعدے کئے تھے دلت کو چیف منسٹر اور ہر گھر ملازمت کے علاوہ تلنگانہ میں کوئی بھی کنٹراکٹ اور آوٹ سورسنگ ملازم نہیں رہیں گے لیکن اقتدار کے بعد تمام وعدے نا کام ہوگئے۔ خود چیف منسٹر اور اپنے افراد خاندان کے چارافراد ، بیٹا،بیٹی اور داماد کوعہدوں پر فائز کیا ہے۔ ٹی آر ایس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انتخابات کے بعد خود چیف منسٹر کے سی آرنے میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ وہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے قائیدین کو پارٹی میں شامل نہیں کریں گے لیکن تیس افراد کو اپنی پارٹی شامل کرلیا ۔انہوں نے کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے سیاسی فحاشی کا الزام لگایا اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت میں بد عنوانیاں عروج پر ملک میں پہلا مقام ہے۔ انہوںنے کہا کہ متحدہ ریاست تلنگانہ میں تلگو دیشم دور اقتدار میں امریکہ کے ما یئکروسافٹ ITکمپنیوں کے قیام سے ملک ہندوستان میں ریاست آندھر اپرادیش سب سے آگے رہا اور ریاست کا معاشی فائدہ ہوا ۔انہوںنے کے سی آر کی جانب سے 42ماہ بعد بی سی طبقہ کے ساتھ اچانک زبانی ہمدردی کونیا ڈرامہ قراردیا۔اور کہا کہ بی سی طبقہ کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوںنے سوال کیا کہ چیف منسٹر کی کابینہ میںکتنے بی سی قائدین ہے اور پرنسپل سکریٹری اور IPS،IAS،میں کتنوں کو موقع دیا گیا ۔اگر حقیقت میں بی سی طبقہ سے محبت ہے تو اپنی بچی ہوئی میعاد کو بی سی طبقہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔اور انہوں نے کہا کہ 42ماہ کی حکومت میں چار بجٹ میں بی سی طبقہ کو کتنا بجٹ مختص کیا گیا اور کتنا خرچ کیا گیااس پر وائٹ پیپر جاری کرنے مطالبہ کیا ۔ 15اگسٹ2014کو گولکنڈہ قلعہ سے کے سی آر نے اپنے خطاب میں پچاس ہزار سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا علان کیا اور اسمبلی میں دیڑلاکھ ملازمتیںدینے کا وعدہ کیا اور کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا لیکن اپنے افراد خاندان مستحکم ہوگئے۔ ریاست میں عوامی مسائل کا یہی حال رہا تو آنے والے 2019کے انتخابات میں تلنگانہ کی عوامی عدالت میں ٹی آر ایس کو عوام سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی الالچ میں گری ہوئی سیاسی کھیل کھلنے کا الزام لگایا۔ آج کے سی ار تین روزہ دورہ پر متحدہ ضلع کریم نگر کا دورہ کررہے ہیں جہاں پر ترقیاتی کاموںکے بجائے مچھروںکی کثرت سے تباہ فصلوںسے پریشان کسانوںکا جائزہ لینے اپنے ہیلی کاپٹر کو کھیتوں میں اتارکر مشاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کیڈر کو بھی ٹی آر ایس حکومت نظر انداز کررہی ہے۔ تانڈور میں وزیر ٹرانسپورٹ کی رہائش گاہ کے سامنے ایوب خان نے خود کشی کرلی ماناکنڈور رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کے سامنے تین ایکڑ اراضی نہ ملنے پر دلت کسان نے خود کشی کرلی اسی طرح کئی ایک سرکاری عہدیداروں کے دباؤ میں خودکشیاں کی ہے جس کی مثال حالیہ دنوں ضلع جگتیال گلہ پلی منڈل میں کسان نے خود کو کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ہے۔ ٹی آر ایس حکومت میں عام آدمی کو بھی پریشانیوںکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر ضلعی صدر ساگر راؤ، ٹاون صدر بالے شنکر ، وی ملیشم ،جیاشری کونسلر ،محمد کبیر الیکٹریشن ،راشد احمد، محمد اصغر خان ، اور دیگر موجود تھے۔