ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام

کاغذنگر میں بی جے پی کا انتخابی جلسہ ، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا خطاب

کاغذنگر /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر مستقر سے 8 کیلومیٹر کی دوری پر بنگالی کیمپ میں آج یعنی 30 نومبر کے روز ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بی جے پی پارٹی اسمبلی امیدوار ڈآکٹر کے سرینواس کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے کہا کہ ایس سی اور ایس ٹی لوگوں کو 3 ایکر اراضی مفت میں دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ لیکن عملی اقدامات نہیں ہوئے ہیں ۔ ایس سی ایس ٹی طبقہ کے لوگوں کو تحفظات کی عمل آوری نہیں کی گئی اور تلنگانہ کے میناریٹی لوگوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا لیکن میں کے سی آر سے سوال کرتا ہوں کہ کسی کا نہیں کونسی دوسرے طبقہ کا ریزرویشن تحفظات کردہ کرکے دیں گے ۔ ہندوؤں بھائیوں کے ساتھ ساتھ بی جے پی پارٹی میناریٹی لوگوں کی فلاحی و بہبود کے کاموں کو انجام دیتی آرہی ہے اور کانگریس پارٹی 70 سالوں سے عوام کو گمراہ کرتی آرہی ہے اور اس مرتبہ تلگودیشم پارٹی اور کانگریس پارٹی نے اتحاد کرلیا ۔ ہم نے مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ اور آندھراپردیش دونوں ریاستوں کو 14 فیصد فینانس کمیشن کے تحت کروڑہا روپیوں کی منظوری کی ہیں لیکن مرکزی بجٹ کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد تلنگانہ عوام کی مفلسی اور بھوک جاری ہے ۔ تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار حاصل کرتے ہی کسانوں کو 2 لاکھ روپیوں کی معافی کردی جائے گی ۔ تلنگانہ حکومت اور کے سی آر نے دلت کو چیف منسٹر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن دھوکہ دیا گیا ۔ ایس ٹی طبقہ کے لوگوں میں اراضی کے پٹہ جات دینے کا تیقن دیا گیا اور مقامی بھائیوں کو ایس سی طبقہ میں شامل کرنے کا تیقن دیا گیا ۔ اس لئے بی جے پی پارٹی امیدوار کے سرینواس کے حق میں دونوں کا استعمال کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کا مشورہ دیاگیا ۔