بانسواڑہ میں روڈ شو ، وجئے شانتی کا خطاب
بانسواڑہ /30 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے وجئے شانتی نے روڈ شو میں انہو ںنے عوام سے خطاب میں کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی سربراہ چندرا شیکھر راؤ عوام کے نمبر ون جھوٹے انسان ہے ۔ انہوں نے قبل از انتخابی جلسوں میں جو عوام سے وعدے کئے تھے سب ادھورے رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے وعدوں میں کہا کہ کے جی تا پی جی تعلیم مفت نوجوانوں ، دلتوں ، قبائیلوں کیلئے تیز تر ترقی کا وعدہ کیا تھا ۔ اس کے علاوہ 3 ایکڑ اراضی کا وعدہ اس طرح ان وعدوں کے علاوہ کئی وعدوں کو کے سی آر بھول چکے ہیں ۔ یہ کبھی عوام کو کچھ کرنے والے نہیں ہے ۔صرف دھوکہ کے سوا اور کچھ نہیں ۔ انہیں صرف اپنے خاندان کی فکر بہت رکھتے ہیں ۔ وجئے شانتی نے عوام سے کہا کہ صرف کانگریس جماعت ہی عوام کی فلاحی بہبود کاموں کی فکر رکھتی ہے ۔ کانگریس نے عوام کے قربانیوں کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ ریاست کو علحدہ ریاست تلنگانہ دیا ۔ کانگریس اقتدار آنے پر کسانوں کو فی ایکر 2 لاکھ روپئے قرض معاف کرے گی ۔ لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا ۔ راشن شاپ کے ذریعہ ہر گھر کو 6 گیاس سلینڈر ایل پی جی ایک سال تک مفت فراہم کرے گی ۔ راشن کارڈ پر فی آدمی کو 6 کیلو باریک چاول فراہم کرے گی ۔ ایس سی اور ایس ٹی طبقہ کیلئے 200 سو یونٹ برقی مفت دی جائے گی ۔ گریجنس طبقہ عوام کیلئے راشن پیاکجس مفت دیا جائے گا ۔ وجئے شانتی نے کہاکہ یہ صرف کانگریس ہی دے سکتی ہے ۔ دوسری کوئی حکومت نہیں لہذا عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ کانگریس پارٹی حلقہ بانسواڑہ امیدوار کے بالراج کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں اور کانگریس حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں ۔