ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی پابند

آرمور /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور منڈل پریشد دفتر کے روبرو کھلے میدان میں منڈل پریشد صدر مسٹر نرسیا کی صدارت میں تلنگانہ ریاستی حکومت نے معذورین ، بیواؤں اور ضعیفوں کو دیا جانے والے وظائف کو 500 سے بڑھاکر 1000 ہزار اور 200 سے سے بڑھاکر 1000 ہزار کیا ہے ۔ اس بڑھائے ہوئے وظیوں کے تحت ایک پروگرام رکھا جس کو آسرا پنشن پروگرام کا نام دیا گیا ۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے شرکت کی اور ضعیفوں و معذورین وغیرہ میں ان کے ہاتھو تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری حکومت ہر طرح سے عوام اور تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی پابند ہے اور بتایا کہ تلگودیشم اور کانگریس کے لوگوں کے بہکاوے میں عوام نہ آئیں ۔ ہر مستحق افراد کو وظائف ، فوڈ سیکوریٹی کارڈ اور حکومت کی تمام اسکیمات حاصل ہوں گی ۔ اگر کسی مستحق افراد کو وظیفہ نہ ملے تو مجھ سے بھی رجوع ہوسکتے ہیں بتایا تلنگانہ ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی کو دیکھ کر اپوزیشن پارٹیاں بے بنیاد بیانات دے رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آرمور کیعوام کیلئے پینے کے فلٹر پانی کیلئے 114 کرؤر روپئے منظور ہوچکے ہیں ۔ جس کو وزیر اعلی کے سی آر نے آرمور آکر سنگ بنیاد رکھا جس کا کام جاری ہے ۔ رکن اسمبلی نے اس بجٹ کو بہترین و کامیاب بجٹ قرار دیا ۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرمین آرمور سواتی سنگھ ببلو منڈل پریشد نائب صدر باجنا ، ضلع پریشد ممبر ساندنا منڈل کوآپشن ممبر محمد ساجد ، محمد ظہیر ٹی آر ایس پارٹی قائدین ببلو ، محمد معز ، عبدالرحمن ، ملک بابا کے علاوہ تحصیلدار آرمور ، ایم پی ڈی او پروین کمار ، کمشنر بلدیہ راجو اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔