ٹی آر ایس حکومت تمام شعبوں میں ناکام

اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل پر تنقید ، جگتیال میں جیون ریڈی کی پریس کانفرنس

جگتیال ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوگئی ۔ جگتیال میں ٹی جیون ریڈی نے کارگزار چیف منسٹر کے سی آر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی اور گریجن طبقہ کو آبادی کے تناسب سے 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا وہ بھی پورا نہیں ہوا ۔ مشین بھگیرتا کے تحت ریاست کو قرض کے بوجھ میں ڈال دیا گیا ۔1.8 لاکھ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا 18 ہزار ملازمتیں دئیے۔ 4 سال میں 80 ہزار ملازم سبکدوش ہوئے ۔ اس طرح 2 لاکھ ملازمین بھرتی کرنا تھا ، بیروزگار نوجوانوں کے خوف سے قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے کا الزام جیون ریڈی نے عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل سے دل برداشتہ بیروزگار نوجوان نے خود کشی کی کوشش کی ۔ 58 سال میں ریاست کا جو قرض 60 ہزار کروڑ تھا ، کے سی آر نے اپنے 4 سالہ تین ماہ چار دن کی حکومت میں 1.60 ہزار کروڑ کردیا ۔ عہدہ سے استعفیٰ دینا اور غیر ضروری انتخابات کا بوجھ ڈالنا کے سی آر کی فطرت ہے ۔ 2008 میں اپنے عہدے کا استعفیٰ دے کر ضمنی انتخابات کروائے اس وقت عوام نے انہیں سبق سکھایا تھا ۔ ابھی بھی وہی حال ہوگا ۔ 18 ارکان اسمبلی میں صرف 7 ایم ایل اے ٹی آر ایس کے کامیاب ہوئے اور 4 ارکان پارلیمنٹ میں صرف دو کامیاب ہوئے ۔ کے سی آر نے اب اپنی حکومت کو بھی 9 ماہ قبل تحلیل کردیا ان کے لیے اس الیکشن میں بھی وہی حشر ہوگا ۔ کے سی آر کے لیے الیکشن ایک بیٹنگ ( جوے ) کی طرح ہے ۔ اس بار عوام کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لائیں گے ۔ اس موقع پر کے موہن بلدیہ چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی ، سراج الدین منصور ، مکثر علی نہال اور دیگر موجود تھے ۔۔