جگتیال۔18 فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی جگتیال ٹی جیون ریڈی تنقیدوں سے باز آجائیں اور تنقید برائے تعمیر کریں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ ٹی آر ایس انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کو مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے جیون ریڈی کی جانب سے ریاستی چیف منسٹر پر کئے گئے تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی 70% فیصد تک فلاحی اسکیمات چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے عوام کو پہنچائے ۔ کسانوں کو ان پُٹ سبسیڈی کی فراہمی کے علاوہ قرض معافی کے تحت 25% اب تک دیئے گئے خواتین کے تحفظ کیلئے کئی ایک اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بے روزگار نوجوانوں ‘ کسانوں کے مسائل پر پہلے سے ہی کے سی آر ذہن میں رکھے ہوئے ہیں ۔ مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمت سے کام کرنے کی بات کہی ‘ برقی مسئلہ پر ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ مرکز میں جدوجہد کررہی ہے ۔ کرشنا پٹنم سے برقی فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ کے سی آر مسائل کی یکسوئی پر ہی حقیقی تلنگانہ وادی کا جیون ریڈی کی جانب سے کہنا اندھے کو چراغ بتانے کے مماثل ہے ۔ کے سی آر تلنگانہ کے حقیقی ہمدرد کا تلنگانہ تحریک کے موقع پر ( مدرا) نشان لگ گیا ۔ وائی ایس آر کی قیادت میں وزیر رہتے ہوئے پانی اور برقی پر خیال نہیں آیا کہتے ہوئے مذاق آڑایا ۔ اب تک تھرمل برقی پلانٹ نیدنور برقی پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھے مگر مکمل نہیںکئے سوال کیا ۔ ایم پی کویتا اب تک حلقہ کیلئے 70کروڑ روپئے سے رائیکل بونا پلی بریج ‘سڑکوں کی ترقی کیلئے کئی کروڑ روپئے فنڈس منظور کئے ۔ اس موقع پر رام چندر راؤ‘پنمانڈلو‘ رویندریڈی ‘ پدما موجود تھے ۔