پسندیدہ مقامات پر تبادلوں کی کوشش ، بچوں کی تعلیم متاثر
کریم نگر۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹیچرس کے تبادلوں اور ترقی کے لئے کونسلنگ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ یہ پروگرام ضلع کے دھنگر واڑی ہائی اسکول پچھلے 12 دنوں سے جاری تھا۔ کونسلنگ کے دوران ٹیچروں کے تبادلوں، ترقی، ٹیچرس کے خلاف شکایات، ٹیچرس کا اپنے پسندیدہ مقامات پر تبادلہ کی کوشش جیسے موضوعات پر غور کیا گیا۔ کونسلنگ کے دوران 1734 درخواستیں موصول ہوئی۔ سو ٹیچرس کے تبادلے مختلف مقامات پر کئے گئے یہ تبادلے مدرسوں میں جائیدادوں کی مناسبت کے حساب سے کئے گئے۔ بتایا گیا کہ دور دراز کے مقامات پر ٹیچرس تبادلے کے حق میں نہیں تھے اور قریبی مقامات پر ہی تبادلے کی کوششوں کررہے تھے۔ اس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر اثر پڑا جہاں ضرورت تھی وہاں پر ٹیچرس کے تبادلوں کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔ بتایا گیا کہ سرکاری اسکولوں کے حدود میں جملہ 202 افراد نے درخواست دی تھی جس میں 48 افراد کے تبادلے ہوسکے۔ ماباقی نے جانے سے انکار کردیا۔ بتایا گیا کہ جن ٹیچرس نے 8 سال تک ایک ہی مقام پر خدمات انجام دی ہے، ان کے لازمی طور پر تبادلے کئے جائیں گے۔ اسی طرح 69 ٹیچرس کے تبادلے کئے جائیں گے۔ دیگر زمرات کے 4,769 ٹیچرس کے تبادلوں کے جارہے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ اس کونسلنگ پروگرام میں ٹیچرس انجمن کے ذمہ دار لکشما ریڈی، ایم پرشانت ریڈی مرلی دھر راؤ اور دیگر شریک تھے۔