چینائی 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹیوٹی کورین تشدد کے خلاف جس میں 13 افراد کی موت ہوئی تھی، اپوزیشن جماعتوں نے ٹاملناڈو بند منایا اور اس واقعہ پر چیف منسٹر پلانی سوامی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایم کے اور اس کی حلیف جماعتیں کانگریس، ایم ڈی ایم کے، وی سی کے، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم) اور ایم ایم کے نے متحدہ طور پر دھرنا منظم کیا۔