حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) ٹینک بنڈ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ جو اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا سیف آباد پولیس کے مطابق 28 سالہ پردیپ کمار جو پیشہ سے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل اپنی موٹر سائکل پر جارہا تھا کہ ٹینک بنڈ پر نامعول گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔