جکارتہ۔21 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹینس کھلاڑی انکیتا رینا اور کرمن کور تھانڈی کو ایشیائی کھیلوں میں آج خاتون سنگلز کے راؤنڈ16 میں اپنے سنگلز مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انکیتا کوجاپانی کھلاڑی ایری ہوزومی کے ہاتھوں 0۔2 سے شکست جھیلنی پڑی جبکہ کرمن کو بھی سنگلز دور میں شکست ہاتھ آئی۔ انہیں چینی تائیپے کی شواو این لیانگ نے 1۔2 سے شکست دی۔کرمن نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلا سٹ 6-2 سے جیتا لیکن لیانگ نے پھر واپسی کرتے ہوئے 2۔6، 6۔4، 7۔6 سے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ وہیں انکیتا کو راست سٹوں میں ہوزومی نے 6۔1، 6۔2 سے آسانی سے مات دی۔اگرچہ مکسڈ ڈبلز میں دونوں خواتین کھلاڑیوں کا چیلنج باقی ہے ۔ انکیتا اور تجربہ کار روہن بوپنا کی جوڑی کوریا کے ناری کم اور جیمُن لی کے خلاف راؤنڈ32 میں اتریں گی جبکہ کرمن اور دِوج کی جوڑی آخری16 میں جگہ بنا چکی ہے اور قزاقستان کی اینا ڈانی لینا اور الیکزینڈر نیدو ویسوف کے خلاف کھیلیں گی۔