ٹیم کو قدم زمین پر ہی رکھنے ہونگے:جرمن کوچ

بیلوہوریزونٹے ۔ 10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کے فٹبال کوچ یوآخیم لو نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی عظیم الشان فتح پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 18 منٹوں میں پانچ گول جس سے واضح ہوتا ہے کہ برازیل کو شدید دھکا پہنچا ہے اور ہم نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے کہ لیکن کھلاڑیوں کو اپنے قدم زمین پر ہی رکھنے ہوں گے کیونکہ خطابی مقابلہ ہنوز باقی ہے۔