ٹیلی کمیونیکیشن میں ملازمت کے مواقع

کنٹراکٹ انجینئرس کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی سی آئی ایل ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنس انڈیا لمٹیڈ میں خالی انجینئرس ( کنٹراکٹ سسٹم ) کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ٹی سی آئی ایل منسٹری آف کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کے تحت کارکرد ادارہ ہے اور اس میں جملہ 100 حالی جائیدادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ جن میں جونیر انجینئرس کی 50 اور انجینئرس کی 50 جائیدادیں ہیں ۔ کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بی ای / بی ٹیک ( الیکٹرانک ، کمپیوٹر سائنس ، الکٹرانک اینڈ کمیونیکیشن ، ائی ٹی انجینئرنگ میں کامیاب اور متعلقہ شعبہ میں دو سالہ تجربہ رکھنے والے امیدار اہل ہوں گے ۔ جب کہ جونیر انجینئر امیدوار کسی بھی مسلمہ بورڈ یا ادارے سے ڈپلوما ( کمپیوٹر سائنس ، الکٹرانک اینڈ کمیونیکیشن ، الکٹرانکس ، آئی ٹی انجینئرنگ ) یا ایم سی اے میں کامیاب اور متعلقہ شعبہ میں دو سالہ تجربہ رکھنے والے اہل ہوں گے اور امیدوار کی عمر یکم ستمبر 2017 تک 40 برس سے زائد نہ ہو جب کہ ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی امیداروں کو ادارے کے اصول و ضوابط کے مطابق عمر میں چھوٹ ہوگی ۔ واضح ہو کہ منتخب امیدواروں کو ملک یا بیرون ممالک کہیں بھی خدمات انجام دینا ہوگا اور انتخاب بذریعہ انٹرویو ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن کرنے کے بعد پرنٹ لے کر متعلقہ افیسر کو مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کرنا ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 اکٹوبر ہوگی ۔۔

The Executive Director (IT&HR)
telecommunications Consultants India Ltd.,
TCIL Bhavan, Greater Kailash-1, New Delhi – 110048
ٹی سی آئی ایل کویت پراجکٹ کے لیے تقررات
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی سی آئی ایل کویت پراجکٹ کے لیے مندرجہ ذیل بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔۔
l میسن 9 ، قابلیت 8 ویں جماعت کامیاب اور کم از کم 5 سالہ تجربہ
l تنخواہ 110 کویتی دینار ( کھانے کے ساتھ ملاکر )
l کارپنٹر 2 ، 8 ویں جماعت کامیاب اور کم از کم 5 سالہ تجربہ
l لیبر آن اسکلڈ 82 ، پانچویں جماعت کامیاب اور پانچ سالہ تجربہ اور تنخواہ 80 کویتی دینار ۔
l ڈرائیورس 17 ، دسویں جماعت کامیاب اور کویت ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے امیدوار اور تنخواہ 130 کویتی دینار ہوگی ۔ اور تمام جائیدادوں کے لیے تین سالہ کنٹراکٹ مدت ہوگی ۔ درخواستیں آن لائن میں 15 اکٹوبر تک مندرجہ ذیل ویب سائٹ tcil-india.com پر داخل کی جاسکتی ہیں ۔۔