ٹکٹ نہ ملنے پر کانگریس میں بغاوت

جے پور، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں کانگریس کے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کی پہلی فہرست آنے کے بعد ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہو کر جنرل سکریٹری جیوتی کھنڈیلوال نے استعفی دے دیا اور کئی امیدواروں کے حامیوں نے پارٹی اعلی کمان کے خلاف نعرے بازی کرکے احتجاج کیا۔احتجاج کے پیش نظر ریاستی کانگریسی دفتر میں سیکورٹی کو مضبوط کیا گیا ہے ۔