ٹکٹوں کے معاملے پر بی جے پی کارکنان کا مظاہرہ

جے پور5نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں آئندہ سات دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے بعد اب برسر اقتدار بی جے پی کارکنان ٹکٹ تقسیم کئے جانے کی مخالفت کررہے ہیں۔ ٹکٹوں کے معاملے پر غور و خوض کے لئے آج یہاں وزیراعلی وسندھرا راجے کی موجودگی میں بی جے پی لیڈروں کی ہلٹن ہوٹل میں منقعدہ میٹنگ کے دوران، جے پور ضلع کے بگرو اسمبلی حلقے سے آنے والے پارٹی کارکنان نے ہوٹل کے باہر موجودہ ممبر اسمبلی کیلاش ورما کی مخالفت کرتے ہوئے اس بار انہیں ٹکٹ نہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔کارکنان مسٹر ورما پر، انہیں نظر انداز کرنے کا الزام لگا رہے ہیں اوروہ اس بار کانتا کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مظاہرے کے دوران کارکن ‘کیلاش بھگاؤ، بگرو بچاؤ’ کا نعرہ لگا رہے تھے ۔میٹنگ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں مختلف مقامات سے فیڈ بیک لانے والے پارٹی کے تقریباً 24 لیڈروں نے ، کارکنوں سے بات چیت کی اور امیدواروں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں ٹکٹوں کے معاملے پر غور و خوص کیا گیا۔