ٹپر کی ٹکر ‘ بی ٹیک طالب علم ہلاک

حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) میڑچل علاقہ میں تیز رفتار ٹپر لاری کی زد میں آکر بی ٹیک کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ روی تیجا ساکن یوسف گوڑہ 8 ڈسمبر کو علاقہ میڑچل میں اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب اس کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار نامعلوم ٹپر لاری نے ٹکر دے دی۔ شدید زخمی ہوجانے کے سبب اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔