حیدرآباد /29 مارچ (سیاست نیوز) ٹولی چوکی علاقہ میں اراضی تنازعہ کے نتیجہ میں پیش آئے دو گروپس کے تصادم کے نتیجہ میں گولکنڈہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹولی چوکی گولکنڈہ سات گنبد روڈ پر پرائیڈ انڈیا وینچر کے قریب دو گروپس میں اُس وقت تصادم ہوگیا تھا جب اراضی کے مالکین اندر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور دو افراد بھی زخمی ہوگئے تھے ۔ گولکنڈہ پولیس نے سید اختر نامی شخص کی شکایت پر صنوبربیگ اور دیگر کے خلاف اقدام قتل کا ایک مقدمہ درج کیا تھا اور اس سلسلے میں 5 افر اد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ صنوبر بیگ نے بھی اختر کے خلاف ایک شکایت درج کروائی گئی ہے جس کی پولیس جانچ کررہی ہے ۔ گولکنڈہ پولیس اس واقعہ کو بروقت روکنے میں ناکام ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔