کراچی۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر اور ٹوئنٹی 20 کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔کراچی ڈولفنز کو سیالکوٹ کے خلاف ایک میچ میں9وکٹوں کی شکست کے بعد ٹورنمنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک میچ ہارنے سے ٹیم کا باہر ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹورنمنٹ کے فارمیٹ میں جھول ہے اسے پر کشش بنانے کی ضرورت ہے۔