اجزاء:ٹماٹر ایک کیلو ، پیاز 2 عدد ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا ، لہسن 8 جوئے ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ ، پوٹلی بنانے کیلئے۔ 8 لونگیں ، 5 ٹکڑے دارچینی 10 سے 12 کالی مرچیں 2الائچیاں ۔ دیگر اجزاء: ٹماٹر پاؤڈر 4 کھانے کے چمچے ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ، چینی آدھا کپ ، سرکہ 2 چائے کے چمچے ، سرخ فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچہ ، پانی ایک چوتھائی کپ ، کارن فلور 2 چائے کے چمچے ، نمک حسب ذائقہ
ترکیب : ٹماٹر ادرک لہسن اور پیاز کو کاٹ لیں اور ان میں لیموں کا رس بھی شامل کردیں ۔ اس کے بعد تمام اجزاء پریشر کوکر میں ڈالیں اور پوٹلی کو بھی ساتھ ڈال کر دو مرتبہ وسل ہونے تک پکائیں ۔ پھر چولہے سے نیچے اتارکر پوٹلی نکال لیں ۔ اضافی پانی کو نتھار دیں اور مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں ۔ پھر تمام مکسچر کو گرائنڈ کرکے بوائل کرنے کیلئے رکھ دیں ۔ جب بلبلے بننے لگیں تو باقی اجزاء بھی شامل کریں اور اندازاً دس منٹ کیلئے گاڑھا ہونے تک پکائیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر کسی ایر ٹائٹ جار میں بھر کے رکھ لیں ۔