حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) سکندرآباد یشودھا ہاسپٹل کے قریب ایک ٹفن سنٹر میں دو گیاس سیلنڈرس پھٹنے سے آگ لگ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو نے اپنا ٹفن سنٹر رات میں بند کرنے کے بعد مکان کیلئے روانہ ہوا تھا کہ اچانک گیاس کے اخراج کے نتیجہ میں ٹفن سنٹر میں آگ لگ گئی ۔ اور دو گیس سیلنڈرس پھٹ پڑ ے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور فائر انجن عملہ کو طلب کرلیا گیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں سکندرآباد ایک خانگی دواخانہ میں آگ لگنے کے سبب سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 منزلہ خانگی دواخانہ کے سیلر میں اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے دواخانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ زیرعلاج مریضوں میں سنسنی پھیل گئی اور بعض مریضوں کھڑکی سے چھلانگ لگاکر خود کو بچالیا ۔