کراچی15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) معین خان کی صدارت میں پاکستانی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل ، اوپنر خرم منظور اور اسپنر عبدالرحمٰن کوٹیم سے باہر کردیا ہے۔نئے فاسٹ بولروں عمران خان،عطا اللہ اور احسان عادل کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔عمر اکمل،خرم منظور اور عبدالرحمٰن نے سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں شرکت کی تھی۔عمر کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور عمران خا ن کو پہلی بار ٹسٹ میچ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محمد حفیظ نے فٹنس ٹسٹ کامیابکر لیا ہے۔جبکہ جنید خان اور وہاب ریاض بدستور ان فٹ ہیں۔ ممکنہ ٹیم میں یونس خان کی ایک مرتبہ واپسی ہوئی ہے جبکہ وہاب ریاض، جنید خان، عمر اکمل جگہ نہیں بناسکے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، محمدحفیظ، توفیق عمر، شان مسعود، سمیع اسلم، حارث سہیل، محمد طلحہ، سرفرازاحمد، رضاحسن، اسدشفیق، اظہرعلی، ذوالفقار بابر، یاسرشاہ، راحت علی،عمران خان، احسان عادل اور عطا اللہ شامل ہیں۔ 15رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان آسٹریلیا کے خلاف 4 روزہ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر کیا جائے گا۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دو مقابلوں کی سیریز کا پہلا ٹسٹ 22اکتوبر کو دبئی میں شروع ہوگا۔