ممبئی ۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سائیکلوں کی تیاری میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی ٹریک نے بجاج فینانس لمیٹیڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ ہندوستان میں سائیکلنگ اسپورٹس کو فروغ دیا جاسکے۔ ہندوستان میں ٹریک کے 26 ہزار سے زائد صارفین پہلے سے ہی موجود ہیں اور اب کمپنی ہندوستان میں سائیکلنگ اسپورٹس کو فروغ دینے کیلئے حائل مالی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بجاج فینانس سے معاہدہ کیا ہے تاکہ اس اسپورٹس کو آسانی کے ساتھ فروغ دیا جاسکے۔