ٹریکٹر سے گر کر لڑکی ہلاک

میدک ۔ 20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے قریب واڑی گرام پنچایت کے سیوار میں مکئی سے لدا ہوا ٹریکٹر پلٹی کھاجانے کے باعث ٹریکٹر میں سوار10 سالہ معصوم لڑکی جیوتی برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ مسٹر بھاسکر اور اس کی اہلیہ ٹریکٹر میںمکئی لیکر میدک آ رہے تھے جس میں ان کی معصوم لڑکی بھی سوار تھی ۔ اچانک پلٹی کھاجانے سے جیوتی ٹریکٹر سے نیچے گر پڑی اور فوت ہوگئی ۔ جب کہ بھاسکر کی اہلیہ بھی شدید زخمی گئی ۔ پولیس گھن پور منڈل مصروف تحقیقات ہے ۔