ٹرین کے کوچ میں نعش برآمد

حیدرآباد۔/4جولائی، ( سیاست نیوز) نامپلی ریلوے پولیس نے ٹرین کے کوچ سے ایک نعش کو برآمد کرلیا ہے بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کی شناخت زین العابدین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی عمر تقریباً 55 سال تھی۔ یہ شخص اننت پور ضلع کے گنتکل علاقہ کا رہنے والا تھا۔ ریلوے پولیس نامپلی نے بتایا کہ اس شخص کی صحت مسلسل ناساز رہتی تھی اور وہ علاج کی غرض سے حیدرآباد بنجارہ ہلز کیر ہاسپٹل آرہا تھا جیسے ہی ٹرین لنگم پلی کے علاقہ پہنچی اس شخص کو کوچ میں مردہ پایا گیا۔ ریلوے پولیس نامپلی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔