حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی نے یہ بات بتائی۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی۔ جس کی عمر تقریباً 26 سال بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس شخص نے بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائن کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کیا۔