ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ درگااماں جو پروتا نگر بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے بورا بنڈہ اور بھرت نگر کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق یہ خاتون ذہنی طور پر معذور تھی اور خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ سابق میں بھی خاتون نے خودکشی کا اقدام کیا تھا جس نے کل انتہائی اقدام کیا ۔