ٹرین کی زد میں 50 سالہ عورت ہلاک

حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران نامعلوم خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے بتایا کہ 50 سالہ خاتون اس وقت برسرموقع ہلاک ہوگئی جب وہ لکڑی کا پل ریلوے اسٹیشن کی پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی ۔ اس خاتون کی نعش کو ریلوے پولیس نے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور شناخت کیلئے محفوظ کردیا ۔