حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران 60سالہ ضعیف خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے بتایا کہ منی کور ساکن کاٹے دھن راجندر نگر جو مزدور تھی اور وہ کل شام عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن پر پٹریاں عبور کررہی تھی کہ اچانک ٹرین کی زد میں آگئی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔