حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ مادھو جی وینکٹ رمنا کالونی ، شیر لنگم پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل حفیظ پیٹ ہائی ٹیک سٹی کے درمیان پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران مادھو ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔