ٹرین سے گرکر دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/19جون، ( سیاست نیوز) ٹرین کی زد میں آکر ایک اور چلتی ٹرین سے گر کر ایک دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق65 سالہ مہیشور جو گدوال علاقہ کا ساکن تھا کل ٹرین میں سفر کررہا تھا ملک پیٹ اور کاچیگوڑہ کے درمیان ریلوے لائن پر چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 58 سالہ ورما جو پیشہ سے مزدور تھی کل ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ اس خاتون کا تعلق ضلع پرکاشم سے بتایا گیا ہے۔ ریلوے پولیس نے دو مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

بے روزگار شخص کی خودکشی
حیدرآباد۔/19جون، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک اور بے روزگار شخص کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 27سالہ مہیش جو ملازمت کی تلاش میں تھا کشائی گوڑہ کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا جو ملازمت نہ ملنے کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔