ٹرین سے زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد 9 جنوری (سیاست نیوز) ٹرین کے دھکہ سے زخمی شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 45 سالہ ناگیشور راو جو میکانک تھا سکندرآباد کے علاقہ میں رہتا تھا، 5 جنوری کے دن وہ ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔