حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جن میں خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 35 سالہ خاتون چندا نگر اور حفیظ پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 22 سالہ راکیش جو طالب علم بتایا گیا ہے کل لنگم پلی اور چندا نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 38 سالہ مہیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ منی کنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کاچی گوڑہ ریلوے حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔