حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیاجو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے بتایا کہ 65 سالہ محمد محبوب جولالہ گوڑہ علاقہ کے ساکن تھے کل پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔