حیدرآباد۔/5 جولائی، ( سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ بھرت نگر میں ایک ضعیف خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق65 سالہ بالا گرواماں جو انجیا نگر جگت گیری گٹہ علاقہ کی ساکن تھی یہ خاتون بھرت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔