حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) ٹرین حادثہ میں زخمی ایک خاتون زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 55 سالہ سومماں ساکن امبیڈکر نگر جو پیشہ سے جی ایچ ایم سی کی جاروب کش تھی 12 جولائی کو اپو گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سوار ہورہی تھی کہ اچانک گر پڑی۔ اس حادثہ میں سومماں شدید زخمی ہوگئی تھی اور اسے علاج کے لئے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ ریلوے پولیس نے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔