حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) کاچیگوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 21 سالہ بالراج جو پیشہ سے مزدور تھا، عطاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل فلک نما اور بدویل کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں یہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا حادثہ تماپور اور عمدہ نگر کے درمیان ریلوے لائن پر پیش آیا جہاں پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔