حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 30 سالہ ملیش جو منسٹر کالونی چیرلہ پلی کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے فیابریکشن کا کام کرتا تھا ۔ کل رات بورا بنڈہ اور بھرت نگر کے علاقہ میں ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔