حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) فتح نگر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 30 سالہ سرینواس جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ صنعت نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص نیچر کیور اور فتح نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی خودسوزی
حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ایک شخص نے خودسوزی کرلیا ۔ یہ واقعہ چکڑپلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کے پربھاکر جس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی گئی ہے نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ پربھاکر جواہر نگر میں رہتا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔