ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 28 سالہ پروین جو پیشہ سے لیبر تھا آر کے پورم سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ وہ آج صبح اپنے مکان کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔