حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) آرٹس کالج اور سیتاپھل منڈی ریلوے لائن کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 47 سالہ سومایا جو سیتاپھل منڈی علاقہ کا ساکن تھا، کل شام آرٹس کالج اور سیتاپھل منڈی کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔