حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) دبیرپورہ اور ملک پیٹ ریلوے لائین کے درمیان پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ پروین کمار جو للیتا باغ علاقہ اپوگوڑہ کا ساکن تھا ۔ 28 ڈسمبر کے دن سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اس شخص کی گمشدگی کی شکایت چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن میں کروائی گئی تھی جو آج دبیرپورہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میںہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔