حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خیریت آباد اور لکڑی کا پل کے درمیان پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے 32 سالہ ماریا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ وہ خیریت آباد اور لکڑی کا پل کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔