ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ اور دبیرپورہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 32 سالہ لنگم گوڑ جو پیشہ سے آر ٹی سی کنڈاکٹر تھا ۔ کمرشیل ٹیکس کالونی ، حیات نگر میں رہتا تھا ۔ کل وہ ٹرین کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔