ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) نو تعمیر شدہ مکان دیکھنے کی خواہش میں جلد بازی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق 62 سالہ اگمیا جو نرہری نگر علاقہ کا ساکن تھا بلدیہ کا وظیفہ یاب ملازم بتایا گیا ۔ اس نے علاقہ میں ایک نیا مکان تعمیر کیا تھا جس کو دیکھنے کیلئے جارہا تھا کہ یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائن پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔