ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت 71 سالہ محمد عثمان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جو کالی کٹ کیرالہ کا ساکن تھا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 5 اگست کے دن یہ شخص جس میں امیرپیٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے دھکہ سے زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔