ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 40 سالہ سرینو جو پیشہ سے چوکیدار تھا بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا یہ شخص بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زدمیں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔